(حصہ 02)آؤ سیکھیں اللّٰہ عزَّوجَل کے نام

Talha Tariq
4 min readSep 4, 2021

--

بِسْمِ ّللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيم

وَلِلَّهِ ٱلْأَسْمَآءُ ٱلْحُسْنَىٰ فَٱدْعُوهُ بِهَا
یہ میری اس سیریز کا دوسرا حصہ ہے👇🏻

پہلا حصہ: پڑھنے کے لیے کلک کریں (سیریز کا تعارف+ پہلے 3 نام)
اس تحریرمیں اگلے مزید چار ناموں کا احاطہ کرنے والا ہوں ان شاء اللہ! آئیے اپنے ایمان کو بڑھانے اور اللہ تعالی کوصیحیح معنوں میں جاننے اور پہچاننے کے لیے پڑھیں۔

(ہر عیب سے پاک ذات )القدوس

لفظ قُدس سے نکلا ہوا یہ نام جس کے تین معنی ہیں:
← صاف اور پاکیزہ
کسی بھی کمی سے کوسوں دور
← مقدس ذات

بنیادی طور پرالقدوس ایک ایسی ہستی ہے جو سب سی تنہا اور الگ، ہر قسم کی دنیاوی خامیوں، گناہوں اور عیوب سے پاک ہے۔ وہ کسی بھی شریک، بیوی، بچوں جیسے ساتھیوں اور ناانصافی ، جھوٹ ، بھول پن ، غلطی ، غربت اور بخل جیسی صفات سے بہت دور ہے۔ لا الٰہ الا اللہ — اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔

السلام (ہرعیب سے پاک، سلامتی والا)

اللہ اپنے وجود ، ناموں اورصفات میں ہر قسم کے نقص سے پاک ہے ۔صرف وہی ہے جو تمام امن و سلامتی کا ذریعہ ہے۔ السلام ہی وہ واحد کامل ذات ہے جو اپنی ساری مخلوقات کو تحفظ وسلامتی کے ساتھ ساتھ دلوں کا سکون بھی عطا کرتا ہے

السلام سلم سے نکلا ہے ، جو تین اہم معنوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
←پرامن ، مطمئن اور پرسکون
←عیوب اورخامیوں سے پاک ہونا
←تحفظ

چند اورمثالیں
اسلام بھی سلم سے نکلا ہے یعنی سلامتی والا دین۔ اسلام کا مطلب ہی یہ ہے کہ اللہ کو تسلیم کرکے اس کی طرف رجوع کرلینا اور اسکی امان میں داخل ہوجانا۔

جنت کا اک نام دارالسلام ہے کیونکہ یہ بھی ہر قسم کی پریشانیوں، تکالیف سے پاک اورمحفوظ جگہ ہے۔

اسلام علیکم کا مطلب بھی سلامتی ہے

اس کے علاوہ اللہ قلبِ سلیم(بے عیب دل) رکھنے والے سے بےحد محبت کرتا ہے

پس اب آپ بھی لوگوں میں محبتوں کو بڑھانے اور امن پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

المومن (ایمان اور حفاظت دینے والا)

وہ ذات جو اپنے نیک بندوں کو اس یقین کے ساتھ امن اور سلامتی فراہم کرتا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کبھی بھی کچھ بھی غلط نہیں ہونے دے گا

المومن اؑمن سے نکلا ہے ، جو چار اہم معنوں کی طرف اشارہ کرتا ہے
محفوظ اورہر خوف سے پاک
پرسکون
حفاظت فراہم کرنا
قابل اعتماد

لفظ امان بھی اسی لفظ(اؑمن) سے ہے ، جس کا مطلب ہے تحفظ اور خوف سے آزادی۔ وہ لوگ اللہ پہ ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کےاحکامات کی تعمیل کرتے ہیں صرف وہی لوگ دنیا اور آخرت میں اللہ کی امان حاصل کریں گے۔ اس مصیبتوں بھری دنیا کے ساتھ ساتھ آخری دن کی ہولناکی کے دوران بھی ان کے دل مطمئن اور پر سکون ہونگے۔

المھيمن (نگہبان، محافظ)

اللہ اپنے آپ کوالمھيمن کہتے ہے یویعنی نگہبان ، گواہ اور نگران
المھيمن وہ ہے جو اپنی مخلوق کی فلاح و بہبود اور حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ وہ ہر چیز پہ نظر رکھتا ہے

المھيمن ھمن سے نکلا ہے ، جو تین اہم معنوں کی طرف اشارہ کرتا ہے:
حفاظت و نگہبانی
گواہی دینا
سچائی کا تعین

المھيمن ہمارے ہرعمل کو دیکھ رہا ہے.وہ ذات زندگی کے ہر معاملے پہ ہمارے رد عمل سے لے کردلوں میں پوشیدہ اندرونی خیالات کا بھی علم رکھتا ہے۔

نبی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا:
[ترمذی] تم اللہ کے احکام کی حفاظت کرو، وہ تمہاری حفاظت فرمائے گا

اپنے آپ کو مسلسل اس حقیقت کی یاد دلائیں کہ اللہ ہر وقت آپ کی نگہبانی کر رہا ہے اور یہ تصور گناہوں اور نفسانی ٖخواہشات سے دور رہنے میں مدد دے گا۔

جاری ہے………………….

پڑھنے کے لیے جزاک اللہ!
مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ کے نام سیکھنے کے اس سفرِِکمال کے اگلے حصے کے لیے انتظار میں رہیں۔ اس کے علاوہ اللہ کی برکات اورنیکیاں حاصل کرنےاپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ الله حافظ!

--

--

Talha Tariq
Talha Tariq

Written by Talha Tariq

On the way to be a Software Engineer | Love to write about Islamic & Programming Topics | Founder of Learn & Grow

No responses yet