۔ (حصہ 01)آؤ سیکھیں اللّٰہ عزَّوجَل کے نام

Talha Tariq
4 min readAug 24, 2021

--

بِسْمِ ّللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيم
تمام تعریفیں اورشکر اس اللہ کےکے لئے جو فرماتے ہے:

وَلِلَّهِ ٱلْأَسْمَآءُ ٱلْحُسْنَىٰ فَٱدْعُوهُ بِهَا
اللہ کے خوبصورت نام ہیں۔ پس ان کے ذریعہ اس کو پکارا کرو

فضائل اور فوائد

اللہ کے رسول حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :

اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں یعنی ایک کم سو ۔ جو شخص ان سب کو محفوظ رکھے گا وہ جنت میں داخل (صحیح البخاری 2736) ہو گا ۔

جیسا کہ اسلام کے پانچ ستونوں میں پہلاستون توحید (اللہ پر ایمان) ہے۔ پس، اللہ کے خوبصورت ناموں اور صفات کو سیکھنے اور یاد کرنے سے ہمیں اُس ہستی کی اک بہترین اور صیحیح معنوں می شناخت کرنے میں مدد ملے گی یہ نام اور صفات ہماری زندگی کی ہرصورت حال میں ہماری مدد کر سکتے ہیں ، نیز یہ ہمیں بہتر بنانے(تزکیہ نفس ) ٍمیں ، اللہ کی بڑائی، محبت اور ہم پر رحمت کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں- ان ناموں کو سمجھنا اور ان کو پکارنا ہماری دعا کو بھی تقویت بخشتا ہے اور ہمیں اس عظیم ہستی کے قریب کر دیتا ہے۔

اس سلسلے میں ہم قرآن کی روشنی میں اللہ کے ناموں کے معنی سیکھیں گے (انشاءاللہ)۔

مگر پہلےسکون قلب کے لیے ذرا اس شاہکار کوتو سُنیں ❤

(Ar-Raheem) الرحمن ←

اللہ کی جامع رحمت جو وہ اپنی تمام مخلوقات کو پیدا کرکے بغیر کسی استثنا کے گھیرتی ہے ۔ آسان الفاظ میں ، اس کی رحمت دنیا کی تمام مخلوقات پر غالب ہے ، چاہے وہ مومن(انسانی مخلق کی صورت میں) ہو یا نہ ہو۔ آسان الفاظ میں، الرحمن کا نام اللہ کی رحمت کی شدت ، کثرت اور وسعت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

کیا آپ کی آنکھیں اور کان سلامت ہیں؟ کیا آپ کے پاس ٹانگیں ، بازو اور سوچنے سمجھنے کی طاقتیں و صلاحیتں موجود ہیں؟

ان سے پوچھیں جن کے پاس یہ نعمتیں نہیں ہیں۔ ان سے پوچھیں کہ وہ ان اعضاء کو حاصل کرنے کے لیے کیا کچھ قربان کر سکتے ہیں، پھرصیحیح معنوں میں آپ کو ان قدروقیمت معلوم ہوگی۔کیا ا بھی بھی آپ اسی سوچ میں ہیں کہ اللہ سب پر کیسے مہربان ہے؟

اس نے ہمیشہ ہم پر اپنی نظرکرم فرمائی ہے چاہے ہم کتنے ہی گناہگارکیوں نہ ہوں۔ بقولِ اقبال:

؂ ہم تو مائل بہ کرم ہیں، کوئی سائل ہی نہیں
راہ دِکھلائیں کسے، رہروِ منزل ہی نہیں

قران مجید میں بھی اس نام کو کئی بار استعمال کیا گیا ہے۔

(Ar-Raheem) الرحیم ←

یہ نام بھی الرحمن کی طرح لفظ رحم سے نکلا ہے جو بنیادی طورپر ان معنوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

نرم دلی اور محبت کرنا
رحم کرنا
احسان

اِس کے علاوہ رحیم سے مراد وہ خاص رحمت ہے جو ذاتِ ربانی نے خاص طور پر مومنین کے لیے دنیا اور آخرت میں رکھی ہے۔ ، جب بھی بندہ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوتا ہے اوراُسے پکارتا ہےتو آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ اللہ اپنے اُس بندے سے کتنا پیار کرتا ہے ۔
اللہ عزوجل فرماتے ہیں:

(Al-Malik) الملك ←

اللہ عزوجل مالک ہے اس پورے نظام کا۔ یہ نام اس کی عظمت ، سربلندی، بڑائی اور مخلوق پر حاکمیت کو بیان کر رہا ہے۔
الملک (مَلكَ) سے نکلا ہے ، جو تین اہم مفاہیم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ملکیت ہونا
طاقت اور قابلیت کا ہونا
ہر چیز پہ اختیار رکھنا

وہی ہےجس کی آسمانوں اور زمین اور ان میں موجود ہر چیزپہ حاکمیت ہے۔ پوری کائنات اُسی کے کنٹرول میں ہے۔

۔ وہ واحد ذات حقیقی اور اعلیٰ قسم کی بادشاہت رکھتا ہے جس پہ کسی اور کی حکمرانی نہیں ہے اوروہ پوری کائنات کو جس طرح چاہتا ہے اس طرح لے کرچلتا ہے۔ وہ ہر چیز کا مالک ہے

جاری ہے………………….

پڑھنے کے لیے جزاک اللہ!
مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ کے نام سیکھنے کے اس سفرِِکمال کے اگلے حصے کے لیے انتظار میں رہیں۔ اس کے علاوہ اللہ کی برکات اورنیکیاں حاصل کرنےاپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ الله حافظ!

--

--

Talha Tariq
Talha Tariq

Written by Talha Tariq

On the way to be a Software Engineer | Love to write about Islamic & Programming Topics | Founder of Learn & Grow

No responses yet